بھارت کی حکومت نے ملک میں کرونا وبا کے پھیلاؤ کے باوجود دارالحکومت نئی دہلی کے قریبی شہر آگرہ میں واقع تاج محل کو سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے۔ لیکن حکام کا کہنا ہے کہ وبا کی وجہ سے محدود تعداد میں سیاحوں کو تاریخی عمارت میں آنے کی اجازت ہو گی۔
تاج محل چھ ماہ بعد کھل گیا

5
تاج محل مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی اہلیہ ممتاز محل کی یاد میں 17 ویں صدی میں تعمیر کرایا تھا۔

6
بیالیس ایکڑ رقبے پر پھیلی اس پرشکوہ عمارت میں ایک مسجد اور ایک مہمان خانہ ہے۔ سنگِ مرمر سے بنے مینار دُور سے ہی دلفریب منظر پیش کرتے ہیں۔

7
دنیا بھر سے لاکھوں سیاح یہاں کا رُخ کرتے ہیں۔ 1983 میں اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو نے اسے عالمی ورثہ قرار دیا تھا۔

8
عمارت کو دوبارہ سیاحوں کے لیے کھولنے سے قبل انتظامیہ نے مختلف مقامات کو جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا۔