رسائی کے لنکس

ٹی 20، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی


بارش آنے تک نیوزی لینڈ نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 52 رنز بنائے تھے جبکہ اسے یہ میچ جیتنے کے لئے 121رنز درکار تھے ۔ اس کے نو کھلاڑی ابھی باقی ہیں۔ اس وقت تک صرف پانچ اوورز اور دو بالز کا ہی کھیل ہوا تھا۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے میچ کا مزہ بارش کے سبب پھیکا پڑ گیا جس کے بعد ڈک ورتھ لوئیس فارمولے کے تحت نیوز ی لینڈ کو9 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔

بارش آنے تک نیوزی لینڈ نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر 52 رنز بنائے تھے جبکہ اسے یہ میچ جیتنے کے لئے 121رنز درکار تھے ۔ اس کے نو کھلاڑی ابھی باقی ہیں۔ اس وقت تک صرف پانچ اوورز اور دو بالز کا ہی کھیل ہوا تھا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے تھے۔

نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز شروع کرنے کے لئے اوپنرز کی حیثیت سے ایم جے کپٹل اور ولیم سن کو میدان میں اتارا جنہوں نے بغیر کسی دباوٴ میں آئے اطمینان سے تین اوور ز سے بھی قبل 25رنز بناڈالے۔ اس اسکور کے حصول میں ولیم نے تین اور کپٹل نے ایک چوکا لگایا۔

نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا اس وقت لگا جب کپٹل گیارہ رنز بناکر درن بیک کی بال پر جورڈن کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ انہوں نے 9بالز ہی کھیلی تھیں۔ اس کے بعد ذمے داری نبھانے آئے میک کولم ۔ میک کولم نے آتے ہی پے درپے چھکے اور چوکے مارنے شروع کردیئے حالانکہ اس دوران میں آسمان پر زور دار بجلی بھی کڑکڑنے لگی، اور بارش بھی شروع ہوگئی اور میچ کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا۔

بارش کے باعث میچ درمیان میں ہی روکنا پڑا۔ اس وقت تک ولیم سن نے 24 اور میک کولم نے 16رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی کارکردگی
کھیل کے آغاز پر نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اس کی جانب سے اوپننگ کی ذمے داری نبھائی لمب اور ہیلز نے تاہم ہیلز کوئی رنز بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ لمب نے 33 رنز بنائے۔ اس اسکور میں ان کے چار چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔

ایم ایم علی نے تیسرے کھلاڑی کی حیثیت سے36 رنزبنائے جبکہ مارگن نے 12 ، جے سی بٹلر نے 32 اورجورڈن نے 8 اور رنز بنائے۔

جو کھلاڑی آخر تک آوٴٹ نہیں ہوئے ان میں بوپارہ نے 24اور برسنان نے17رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جن بالرز کو کامیابی ملی ان میں پانچ بالرز شامل ہیں ۔ ملز ، میک ، ساوٴتھی اور میک کولم کو ایک ،ایک جبکہ اینڈرسن کو 2وکٹ ملے۔
XS
SM
MD
LG