رسائی کے لنکس

شامی فوج نے پلمیرہ پر دوبارہ قبضہ حاصل کر لیا


دولت اسلامیہ کے لڑاکوں نے اتوار کو شہر خالی کرنا شروع کردیا تھا اور منگل کو سرکاری فوجیں پلمیرہ کے مضافات میں داخل ہو چکی تھیں

شامی فوج نے جمعرات کو کہا ہے کہ اُس نے ایک ہی سال میں دوسری بار داعش کے شدت پسندوں سے پلمیرہ قصبے کا قبضہ واگزار کرا لیا ہے۔

فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو پورے شہر پر کنٹرول حاصل ہے۔

بیان کے مطابق، روسی فضائی مدد کے ساتھ، حکومتِ شام شہر پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

دولت اسلامیہ کے لڑاکوں نے اتوار کو شہر خالی کرنا شروع کردیا تھا اور منگل کو سرکاری فوجیں پلمیرہ کے مضافات میں داخل ہو چکی تھیں۔

ادھر، روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اس سے قبل جمعرات کو روس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وزیر دفاع سرگئی شوگو نےصدر ولادیمیر پیوٹن کو فوجی کامیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔ شامی فوج کو روسی فضائی افواج کی جانب سے فراہم کردہ مدد کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

گذشتہ ایک سال کے دوران، پلمیرہ شہر کو کبھی ایک کبھی دوسرے فریق نے اپنے کنٹرول میں لیا۔ حکومتِ شام نے گذشتہ مارچ اور پھر دسمبر میں شہر پر قبضہ کیا۔

سنہ 2011 میں شام میں خانہ جنگی چِھڑنے کے بعد، شہر معروف سیاحتی مرکز بنا رہا، جہاں کےساحلوں پر ہر سال کئی ہزار سیاح آیا کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG