صوبہ سندھ کے تيسرے بڑے شہر سکھر ميں ايشياء کی سب سے بڑی کھجور مارکيٹ قائم ہے۔ یہاں پیدا ہونے والی کھجور لاجواب اور چھوارے بے مثال کہلاتے ہیں۔ کھجوروں سے چھوارے بنانے کا عمل خاصا دلچسپ ہوتا ہے۔
سکھر کی لاجواب کھجور اور بے مثال چھوارے

1
سلطان جتوئی گزشتہ 35 سال سے کھجور کاشت کرتے آرہے ہيں۔ وہ کھجور سے چھوارے بناکر فروخت کرتے ہيں۔ پاکستان اوت بھارت کے درمیان تجارت کی بند ہونے پر ان کا کہنا ہے کہ اگر بندش طول پکڑتی ہے تو ان کے لیے خرچہ نکالنا بھی مشکل ہو جائے گا۔

2
چھوارے بنانے کے لیے پہلے درخت سے کھجور کو توڑا جاتا ہے۔ اس کے بعد پروسسنگ پلانٹ منتقل کیا جاتا ہے۔

3
سب سے پہلے کھجور کو گھچے سے الگ کيا جاتا ہے۔

4
بعد ازاں اسے اچھی طرح سے دھويا جاتا ہے۔