سری لنکا نے اپنے ملکی نقشے میں 269 ایکٹر کا اضافہ کرتے ہوئے 'کولمبو پورٹ سٹی' کو باضابطہ طور پر ملک کا حصہ قرار دیا ہے۔ اس اضافے کا اعلان وزیر اعظم مہندا راجا پکسے نے بندرگاہ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔
'کولمبو پورٹ سٹی' باضابطہ طور پر سری لنکا کا حصہ قرار

5
پورٹ سٹی پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز اتوار سے شروع ہوگیا۔ اس مرحلے کے تحت بجلی، پانی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

6
تعمیراتی کام میں ہییوی مشینری سے مدد لی جا رہی ہے۔ تصویر میں عمارت کی بنیاد کے لیے زمین کی کھدائی کا کام جاری ہے جب کہ پس منطر میں سری لنکا کا مشہور لوٹس ٹاور نظر آ رہا ہے۔

7
اتوار کو تعمیراتی کام کے دوبارہ آغاز پر بڑی بڑی کرینیوں کی مدد لی گئی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ کام کے دوبارہ آغاز کے ساتھ ہی چینی ماہرین تعمیرات کی بھی واپسی ہو گی۔

8
بندر گاہ پر آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔