سری لنکا نے اپنے ملکی نقشے میں 269 ایکٹر کا اضافہ کرتے ہوئے 'کولمبو پورٹ سٹی' کو باضابطہ طور پر ملک کا حصہ قرار دیا ہے۔ اس اضافے کا اعلان وزیر اعظم مہندا راجا پکسے نے بندرگاہ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔
'کولمبو پورٹ سٹی' باضابطہ طور پر سری لنکا کا حصہ قرار

1
'کولمبو پورٹ سٹی' کے حوالے سے ہونے والی تقریب کے بعد آتش بازی کی گئی۔ اس منظر سے آسمان مختلف رنگوں سے روشن ہوگیا۔

2
وزیراعظم مہندا راجا پکسے نے اپنے دورہ صدارت میں 17 ستمبر 2014 کو چینی صدر شی جن پنگ کی موجودگی میں کولمبو پورٹ سٹی کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ چینی تعاون سے شروع کیے گئے منصوبے پر ڈیڑھ ارب امریکی ڈالر کی لاگت آئی ہے۔

3
گڈ گورننس حکومت جو 2015 میں برسراقتدار آئی تھی اس نے اس منصوبے کی تعمیر روک دی تھی جب کہ چین کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے میں ترمیم بھی کردی تھی۔ اب اس کی تعمیر کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔

4
چین کے مالی تعاون سے زیر تعمیر کولمبو پورٹ سٹی پر بڑی تعداد میں مزدور، ماہر تعمیرات، انجینئیرز کام کر رہے ہیں تاہم ماضی میں اس منصوبے کے حوالے سے مالی بدعنوانی کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں۔