رسائی کے لنکس

گال ٹیسٹ: 508 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے ایک وکٹ پر 89 رنز بنا لیے


پاکستان نے گال میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 508 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 89 رنز بنا لیے ہیں۔

چوتھے روز کم روشنی کے باعث کھیل ختم ہوا تو کپتان بابر اعظم 26 جب کہ امام الحق 46 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔ میچ کے پانچویں روز پاکستان کو مزید 419 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

بدھ کو گال ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے آٹھ وکٹ کے نقصان پر360 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 508 رنز کا ہدف ملا۔

دھننجایا ڈی سلوا 109 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ کپتان دموتھ کرونا رتنے 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور رامیش مینڈس 45 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

سری لنکا نے کھیل کے چوتھے روز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو کرونارتنے 27 اور ڈی سلوا 30 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دونوں بلے بازوں نے مجموعی طور پر 126 رنز کی شراکت قائم کی لیکن ٹیم کا مجموعی اسکور 243 تک پہنچا تو کرونارتنے نعمان علی کا شکار بن گئے۔ انہوں نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

ساتویں آؤٹ ہونے والے بلے باز دنوتھ ولالاگے تھے جو 18 رنز بنا سکے جب کہ ڈی سلوا اپنی سینچری بنا کر 109 رنز پر یاسر شاہ کے تھرو پر رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد سری لنکا نے اننگر ڈکلیر کر دی۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد نواز نے دو دو جب کہ یاسر شاہ، سلمان آغا اور نعمان علی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ نہ صرف دو میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کرے گا بلکہ اس ٹیسٹ کے بعد یہ تعین بھی ہونا ہے کہ کون سی ٹیم آئی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں بہتر پوزیشن سنبھالے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو اب تک سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جب کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان تیسرے اور سری لنکا چھٹے نمبر پر ہے۔ ا

اس سے قبل گال ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو کرونارتنے 27 اور ڈی سلوا 30 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے بازوں نے مجموعی طور پر 126 رنز کی شراکت قائم کی۔ٹیم کا مجموعی اسکور جب 243 تک پہنچا تو کرونارتنے نعمان علی کا شکار بن گئے۔ انہوں نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا یہ ٹیسٹ نہ صرف دو میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کرے گا بلکہ اس ٹیسٹ کے بعد یہ تعین بھی ہونا ہے کہ کون سی ٹیم آئی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں بہتر پوزیشن سنبھالے گی۔

XS
SM
MD
LG