رادیش سنگھ ٹونی پاکستان میں آباد سکھ کمیونٹی کے ایک معروف رہنما ہیں جنہوں نے گزشتہ سال پشاور سے جنرل نشست پر خیبر پختونخوا اسمبلی کا انتخاب بھی لڑا تھا۔ لیکن اس انتخاب کے دوران اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات کے سبب رادیش سنگھ کو اپنا آبائی شہر پشاور چھوڑنا پڑا تھا۔