پاکستان کے صوبے پنجاب کا ضلع پاک پتن کی شہرت کا سب سے بڑا حوالہ صوفی بزرگ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر المعروف فرید گنج شکر کا مزار ہے۔ فرید گنج شکر 13ویں صدی کے معروف پنجابی شاعر تھے۔
بابا فرید گنج شکر کے عقیدت مندوں کی روایات

5
پاک پتن کے بازاروں میں بھی زیادہ تر زائرین کے لیے تبرک کی اشیا دستیاب ہوتی ہیں۔

6
شہر کی تنگ گلیوں میں دیگوں اور پھول بیچنے والوں کی لائنیں دور تک دکھائی دیتی ہیں۔

7
بابا فرید گنج شکر کا عرس ہر سال اسلامی سال کے ماہ محرم میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر عوام کے لیے خصوصی طور پر مزار کا 'بہشتی دروازہ' کھولا جاتا ہے۔

8
درگاہ پر آنے والے زائرین اپنی مرادیں مانگنے کے لیے مزار پر دستک دیتے ہیں۔