کوئٹہ میں 73 سال بعد 'سری گرو سنگھ گردوارہ' سکھ برادری کے حوالے کردیا گیا۔ سکھ کمیونٹی کے مطابق اس گردوارے کی تاریخ کم و بیش دو سو سال پرانی ہے۔ بلوچستان میں لگ بھگ دو ہزار سکھ آباد ہیں۔
کوئٹہ کا تاریخی گردوارہ سکھ برادری کے حوالے

5
گرو دوارے کی عمارت میں ایک بڑا ہال بھی موجود ہے جہاں سکھوں کی مذہبی کتاب 'گرو گرنتھ صاحب' رکھی ہوئی ہے۔ یہ کتاب ہر روز صبح اور شام پڑھی جاتی ہے۔

6
'گرو گرنتھ صاحب' پڑھنے کے لیے گردوارے میں جدید ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں لگ بھگ دو ہزار سکھ آباد ہیں۔

7
قدیم اور تاریخی ہونے کے باوجود بھی گردوارے کی حالت اب بھی بہتر ہے۔ وسیع و عریض عمارت کے سامنے ایک بڑا صحن بھی ہے۔

8
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گردوارے کی تزئین و آرائش اور اسے مزید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔