سربیا نے اقوام متحدہ سے مطابلہ کیا ہے کہ اُن الزامات کی بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں جن کے مطابق کوسوو سے تعلق رکھنے والے باغی انسانی اعضا کی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔
سرمبیا کے وزیر خارجہ Vuk Jeremic نے کونسل آف یورپ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوسوو کے وزیر اعظم Hashim Tachi ایک جرائم پیشہ تنظیم کے سربراہ رہ چکے ہیں جو انسانی اعضا کی غیر قانونی خریدوفروخت میں ملوث تھی۔
انھوں نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے ان الزامات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق شہریوں کی ایک بڑی تعداد، جن میں اکثریت سرب کی تھی، کو اغوا کرنے کے بعد ہلاک کر دیا گیا تھا اور ان کے گردے غیر قانونی منڈیوں میں فروخت کر دیے گئے تھے۔
کوسوو کی ریاست نے ان الزامات کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد اب آزاد ریاست کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ کوسوو نے 2008 میں آزادی کا اعلان کیا تھا لیکن سربیا کو دعویٰ ہے کہ یہ اقدام غیرقانونی تھا اور کوسوو اب بھی سربیا کا حصہ ہے۔