نائن الیون ایک ایسا واقعہ ہے جس نے دنیا کو بدل کے رکھ دیا۔ صرف ملکوں کے حالات ہی نہیں بلکہ لوگوں کی سوچ پر بھی اس کا گہرا اثر پڑا۔ آرٹ کی دنیا ان تبدیلیوں سے کیسے متاثر ہوئی، اس بارے میں لندن میں ایک نمائش جاری ہے جس میں دنیا بھر سے 40 سے زائد آرٹسٹ حصہ لے رہے ہیں۔