بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسلز اور مقامی پنچائتوں کے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پیر کو پولنگ ہوئی۔
بھارتی کشمیر میں ضلع کونسلز کے انتخابات

1
بھارت کی حکومت نے پانچ اگست 2019 کو کشمیر کی نیم خود مختار آئینی حیثیت ختم کر کے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کیا تھا جس کے بعد جموں و کشمیر میں یہ پہلے انتخابات ہیں۔

2
ان انتخابات کا مقصد نچلی سطح تک کے تمام لوگوں کو اقتدار میں شریک کرنا ہے۔

3
چیف الیکشن کمشنر کے کے شرما کے مطابق 20 اضلاع کی ترقیاتی کونسلز کی کُل 280 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔

4
انتخابات کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ فورسز کو کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کیا گیا تھا۔