وقت تیزی سے آگے بڑھا اور آج کی اکیسویں صدی کے دور میں جب نت نئی اختراعات نے جگہ لے لی ہے، مجھے یورپ کے بعض ملکوں کے حالیہ دورے میں اس بات کا ادراک ہوا کہ سائیکلوں کی افادیت اب بھی اپنی جگہ قائم ہے۔ تین اسکینڈی نوائی ملکوں کے دورے میں یہ بات مشاہدے میں آئی کہ وہاں سائیکلوں کا استعمال اب بھی بہت ہی مقبول ہے۔بڑی تعداد میں لوگ معروف شاہراہوں سے لے کر گلی کوچوں اور مضافاتی علاقوں میں بھی تیزی سے پیڈل گھماتے نظر آتے ہیں
قصہ شمالی یورپ کے تین شہروں کا: تصویری جھلکیاں

5
ایک خوبصورت سڑک پر سفر کے دوران

6
اوسلو میں آدھی رات کے وقت ایک پاکستانی ریستوراں میں چپلی کباب

7
ایک خوبصورت پارک میں بنایا گیا حوض اور مجسمہ

8
اوسلو میں ایک مشہور سرکاری عمارت