وقت تیزی سے آگے بڑھا اور آج کی اکیسویں صدی کے دور میں جب نت نئی اختراعات نے جگہ لے لی ہے، مجھے یورپ کے بعض ملکوں کے حالیہ دورے میں اس بات کا ادراک ہوا کہ سائیکلوں کی افادیت اب بھی اپنی جگہ قائم ہے۔ تین اسکینڈی نوائی ملکوں کے دورے میں یہ بات مشاہدے میں آئی کہ وہاں سائیکلوں کا استعمال اب بھی بہت ہی مقبول ہے۔بڑی تعداد میں لوگ معروف شاہراہوں سے لے کر گلی کوچوں اور مضافاتی علاقوں میں بھی تیزی سے پیڈل گھماتے نظر آتے ہیں
قصہ شمالی یورپ کے تین شہروں کا: تصویری جھلکیاں

9
اسی علاقے میں سیاحوں کے لیے دکانیں اور کیفے بھی موجود ہیں جن کا خاصہ یہ ہے کہ ان میں بھی کئی صدی کے قدیم ماحول کا نقش دیکھنے میں آتا ہے

10
دوسری جانب چھوٹے بڑے باغات، درخت اور پودوں اور ہریالی کی بہار، صاف ستھرے آبشار اور نہریں اور اُن کا انتظام یہ سبھی کچھ مثالی ہے

11
اسٹاک ہام کے قریب یونیورسٹی ٹاؤن میں ایک اور دلکش منظر۔ نہر کے کنارے سینکڑوں سائیکلیں دیکھی جاسکتی ہیں

12
اکثر علاقے قدیم دور کی ثقافت پیش کرتے نظر آتے ہیں