وقت تیزی سے آگے بڑھا اور آج کی اکیسویں صدی کے دور میں جب نت نئی اختراعات نے جگہ لے لی ہے، مجھے یورپ کے بعض ملکوں کے حالیہ دورے میں اس بات کا ادراک ہوا کہ سائیکلوں کی افادیت اب بھی اپنی جگہ قائم ہے۔ تین اسکینڈی نوائی ملکوں کے دورے میں یہ بات مشاہدے میں آئی کہ وہاں سائیکلوں کا استعمال اب بھی بہت ہی مقبول ہے۔بڑی تعداد میں لوگ معروف شاہراہوں سے لے کر گلی کوچوں اور مضافاتی علاقوں میں بھی تیزی سے پیڈل گھماتے نظر آتے ہیں
قصہ شمالی یورپ کے تین شہروں کا: تصویری جھلکیاں

1
یونیورسٹی ٹاؤن ہی میں ہمیں ایک مشہور کافی شاپ میں کچھ وقت گزارنے کا اتفاق ہوا جو ایک نہر کے کنارے واقع تھی۔ بتایا گیا کہ یہ کافی شاپ بین الاقوامی انعام یافتہ ہے

2
ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں چند ایک مقامات پر ایک ہی جگہ سٹینڈ پر ہزاروں سائیکلیں دیکھنے میں آتی ہیں

3
اوسلو میں نوبل پیس سینٹر کی عمارت کا منظر

4
ہماری ملاقات ایک مقامی نوجوان سے ہوئی۔ گپ شپ کے دوران اس نے بتایا کہ اس نے فارمیسی میں ڈگری حاصل کی ہے اور چند سال تک اس شعبے سے منسلک رہنے کے بعد اب پناہ گزیں بچوں کے لیے کام کرتا ہے