رسائی کے لنکس

سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی یمن میں فضائی کارروائی


حوثی عہدیداروں نے کہا کہ ان حملوں سے جانی نقصان ہوا ہے مگر انھوں نے مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔

سعودی قیادت میں بدھ کو ہونے والے فضائی حملوں سے یمن کا دارالحکومت صنعا لرز اٹھا۔ علاقے کے رہائشیوں نے خبررساں ادارے ’روئٹرز‘ کو بتایا کہ ان حملوں کا مقصد حوثی باغیوں کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانا تھا۔

حوثی عہدیداروں نے کہا کہ ان حملوں سے جانی نقصان ہوا ہے مگر انھوں نے مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔ مقامی لوگوں نے حملوں کے مقام پر ایمبولنسوں کو جاتے ہوئے دیکھا۔

عاصم نامی ایک شخص نے ’روئٹرز‘ کو بتایا کہ ’’دھماکوں کی آواز سن کر میں بستر سے اچھل کر باہر آ گیا۔‘‘ علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ جنگی جہازوں نے صنعا کے شمال میں کم از کم دس حملے کیے جن سے شدید دھماکے ہوئے۔

سعودی قیادت میں قائم خلیجی ممالک کے اتحاد نے مارچ میں یمن میں فضائی حملے شروع کیے تھے جن کا مقصد یمنی صدر عبدالربو منصور ہادی کی حکومت کو بحال کرانا تھا۔ مارچ میں حوثی باغیوں کی جنوبی ساحلی شہر کی طرف پیش قدمی کے بعد ہادی عدن سے فرار ہو کر سعودی عرب چلے گئے تھے۔

حوثی باغیوں نے صدر ہادی کو انہیں سیاسی نظام میں شامل کرنے کے لیے قائل کرنے میں ناکامی کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہادی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی بدعنوانی روکنا چاہتے تھے۔

XS
SM
MD
LG