رسائی کے لنکس

خودکش حملے میں دو سعودی سرحدی محافظ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت داخلہ کے مطابق پیر کی صبح کو آرار کے علاقے میں ہونے والے حملے میں ایک بمبار اور اس کے ساتھی "دہشت گرد" نے سرحدی گشتی ٹیم پر فائرنگ کی۔

سعودی عرب میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عراقی سرحد کے قریب ہونے والے ایک حملے میں ایک خودکش بمبار نے دو سرحدی محافظوں کو ہلاک کر دیا ہے جب کہ ایک اہلکار زخمی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پیر کی صبح کو آرار کے علاقے میں ہونے والے حملے میں ایک بمبار اور اس کے ساتھی "دہشت گرد" نے سرحدی گشتی ٹیم پر فائرنگ کی۔

سعودی محافظوں کی طرف سے جوابی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تاہم اس سے پہلے خودکش بمبار نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

فوری طور کسی نے بھی اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

سعودی عرب امریکی قیادت میں قائم اس اتحاد کا حصہ ہے جو شام میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں کے خلاف فضائی کارروائیاں کر رہا ہے۔

ستمبر کے اواخر سے امریکہ، سعودی عرب، اردن، بحرین اور متحدہ عرب امارت کی فورسز کے ساتھ مل کر ان شدت پسندوں کے خلاف 600 سے زائد فضائی کارروائیاں کر چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG