رسائی کے لنکس

سعودی عرب: امریکی قونصل خانے کے قریب خودکش بم دھماکا


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

2004ء میں القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں نے دستی بموں سے قونصل خانے پر حملہ کیا تھا اور سعودی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ملک کے مغربی شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب ایک خودکش بمبار نے دھماکا کیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور نے قونصل خانے جانب پیدل ہی آ رہا تھا اور سکیورٹی گارڈز جب مشتبہ شخص کے پاس پہنچے تو اُس نے دھماکا کر دیا۔

دھماکے میں دو سکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کے مطابق دھماکے سے قونصل خانے کے اسٹاف میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ تاہم سعودی عرب میں موجود امریکی شہریوں سے کہا گیا کہ وہ ملک میں اپنی نقل و حرکت محدود کر دیں۔

تاحال اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

2004ء میں القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں نے دستی بموں سے قونصل خانے پر حملہ کیا تھا اور سعودی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی۔

اس حملے میں قونصل خانے کے پانچ ارکان ہلاک ہو گئے تھے لیکن ان میں کوئی امریکی شامل نہیں تھا۔

سعودی عرب میں حالیہ برسوں کے دوران تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور خاص طور پر شیعہ آبادی والے مشرقی علاقے میں متعدد ہلاکت خیز واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG