سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ویک اینڈ پر ہالووین منایا گیا۔ اس موقع پر ریاض کی اہم شاہراہ کو ڈراؤنے انداز میں سجایا گیا جب کہ شرکا نے ڈراؤنے ملبوسات بھی پہنے۔ اگرچہ خلیجی ممالک میں ہالووین کی تقریبات پر طویل عرصے سے پابندی عائد تھی لیکن اتوار کو سعودی عرب میں اس تقریب کے انعقاد پر بعض حلقے تنقید بھی کر رہے ہیں۔
سعودی عرب میں ہالووین کی تقریب

1
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ویک اینڈ پر ہالووین کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

2
ہالووین کے موقع پر ریاض کی اہم شاہراہ کو ڈراؤنے انداز میں سجایا گیا۔

3
اس تقریب ممیں شریک ہونے والے تمام افراد نے ڈراؤنے ملبوسات پہنے۔

4
تقریب کا اختتام آتش بازی اور میوزک ایفیکٹس کے ساتھ کیا گیا۔