سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ویک اینڈ پر ہالووین منایا گیا۔ اس موقع پر ریاض کی اہم شاہراہ کو ڈراؤنے انداز میں سجایا گیا جب کہ شرکا نے ڈراؤنے ملبوسات بھی پہنے۔ اگرچہ خلیجی ممالک میں ہالووین کی تقریبات پر طویل عرصے سے پابندی عائد تھی لیکن اتوار کو سعودی عرب میں اس تقریب کے انعقاد پر بعض حلقے تنقید بھی کر رہے ہیں۔
سعودی عرب میں ہالووین کی تقریب

5
انتظامیہ کے مطابق ان تقریبات کا مقصد تفریح، سنسنی اور جوش سے بھرا ہوا ماحول تخلیق کرنا تھا۔

6
ریاض کی اہم شاہراہ پر آنے والوں کو صرف اس شرط پر داخلے کی اجازت دی گئی کہ وہ ڈراؤنے ملبوسات پہنیں گے۔

7
ہر سال 31 اکتوبر کو امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہالووین کا تہوار منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کو منانے کا نظریہ یہ ہے کہ 31 اکتوبر کی شام خزاں ختم اور سردیاں شروع ہوتی ہیں اور اس رات مرنے والوں کی روحیں زمین پر آتی ہیں۔

8
سعودی عرب جیسے ملک میں اس تہوار کو منانے پر سوشل میڈیا پر صارفین خاصی تنقید کر رہے ہیں۔