رسائی کے لنکس

نریندر مودی کا دورہ سعودی عرب، پانچ معاہدوں پر دستخط


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ٹوئیٹر‘ پر ایک پیغام میں نریندر مودی نے کہا ہے کہ اُن کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بہت سود مند رہی۔

بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کو سعودی عرب کا سب سے اعلیٰ سول اعزاز ’شاہ عبدالعزیز ایوارڈ‘ دیا گیا ہے۔

اُنھیں یہ اعزاز اتوار کو بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دورہ سعودی عرب کے دوران دیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہفتے کو سعودی عرب کے دور روزے دورے پر ریاض پہنچے تھے، جہاں اُنھوں نے بادشاہ سلمان اور دیگر اعلٰی سعودی عہدیداروں سے ملاقاتوں میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دو طرفہ معاملات پر بات کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ٹوئیٹر‘ پر ایک پیغام میں نریندر مودی نے کہا ہے کہ اُن کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بہت سود مند رہی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب بھارت کو خام تیل فراہم کرنا والا ایک بڑا ملک ہے۔

بادشاہ سلمان سے وزیراعظم مودی کے ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان کے مطابق بھارت اور سعودی عرب کے درمیان 2014 میں باہم سالانہ تجارتی حجم 39 ارب ڈالر تھا۔

بھارتی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران دونوں ملکوں نے پانچ معاہدوں پر دستخط کیے جن میں دہشت گردی کے لیے مالی وسائل کو روکنا اور غیر قانونی طریقے سے رقوم کی ترسیل کی روک تھام سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔

اپنے سعودی عرب میں قیام کے دوران نریندرمودی نے ہفتے کو ایک لیبر کیمپ کا دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے بھارتی کارکنوں سے ملاقات کی۔

بھارت سمیت دیگر جنوب ایشائی ممالک تیل کی دولت سے مالامال عرب ریاستوں کو افرادی قوت فراہم کرتے ہیں اور لاکھوں کے تعداد میں غیر ملکی مزدور وہاں تعمیراتی صنعت، گھروں اور ہوٹلوں میں کام کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG