رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

10:38 14.3.2022

یوکرین کے صدر کی زیرِ علاج زخمی فوجیوں کی عیادت

10:41 14.3.2022

امریکہ کی یوکرین کو 20 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فراہم کرنے کی کوشش تیز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کو 20 کروڑ ڈالر مالیت کے ہتھیار دینے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہا ہے جن میں چھوٹے ہتھیار، اینٹی ٹینک اور اینٹی ایئرکرافٹ ہتھیار شامل ہیں۔

یوکرین نے روس کی جانب سے شدید شیلنگ کے خلاف دفاع کے لیے مزید ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے ہفتے کو مزید سیکیورٹی امداد کی منظوری دی ہے۔

انتظامیہ کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ اس منظوری سے مزید فوجی ساز و سامان فوری طور پر یوکرین بھیجنے کا راستہ کھل گیا ہے۔

مزید پڑھیے

10:44 14.3.2022

روس یوکرین تنازع: 'چین قدرے مشکل صورت حال میں ہے'

چین، یوکرین پر روسی جارحیت کے بعد ماسکو پر عائد ہونے والی پابندیوں کے خلاف اور خطے میں روس کے سیکیورٹی تحفظات کی حمایت کر رہا ہے۔ لیکن کیا اس جنگ کے طول پکڑنے پر چین کا مؤقف اور اس کی روس کے لیے حمایت میں تبدیلی آسکتی ہے؟ ماہرین سے انہی سوالات کے جواب لائی ہیں مونا کاظم شاہ۔

روس یوکرین تنازع: 'چین قدرے مشکل صورت حال میں ہے'
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:00 0:00

10:53 14.3.2022

روس اور یوکرین کے درمیان پیر کو مذاکرت شیڈول

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے مشیر مخیلو پدویک نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات دوبارہ ہو رہے ہیں جو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوں گے اور یہ بلاتعطل جاری رہیں گے۔

یوکرین کے صدر کے مشیر نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بہت سے مسائل پر مسلسل توجہ کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں پیر کو ہونے والے مذاکرات میں ان ابتدائی نتائج کو یکجا کیا جائے گا جو اس سے قبل مذاکرات کے دوران طے پائے گئے تھے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG