رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

15:29 6.3.2022

نیو کلیئر پاور اسٹیشن پر حملہ، 215 بچے یتیم خانے سے لیوو منتقل

یوکرین کے شمال مشرقی شہر میں قائم یتیم خانے سے 200 سے زائد بچے دیکھ بھال کرنے والے اسٹاف کے ساتھ 24 گھنٹوں کا ٹرین کا سفر کر کے ہفتے کو مغربی شہر لیوو پہنچ گئے۔

یہ 215 بچے، جن میں نو عمر بچے بھی شامل تھے، زیپوریزیزیا میں قائم یتیم خانے سے اس دن نکلے تھے جب روسی فوج نے ایک قریبی نیو کلیئر پاور اسٹیشن پر حملہ کیا تھا۔

یتیم خانے کی ڈائریکٹر اولہا کچر کا کہنا تھا کہ ان کا دل پھٹا جا رہا ہے اور انہیں افسوس ہے۔ یہ بچے بہت چھوٹے ہیں۔

18:10 6.3.2022

’روس اوڈیسا شہر پر بمباری کی منصوبہ بندی کر رہا ہے‘

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس اوڈیسا شہر پر بمباری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

زیلنسکی کا اتوار کو ٹی وی کے لیے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ جنگی اور تاریخی جرم ہو گا۔

یوکرینی صدر کا جاری کردہ بیان میں روسی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے روسی زبان میں کہنا تھا کہ وہ زندگی یا غلامی کے درمیان انتخاب کریں، ایک ایسے وقت میں کہ جب بدی کو شکست دینا ممکن ہے۔

18:29 6.3.2022

روسی اور ترک صدور میں رابطہ؛ ایردوان کی جنگ بندی کی اپیل

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کریں۔

اتوار کو ٹیلی فون پر گفتگو میں ایردوان نے پوٹن سے جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کے تحت سرحدوں کو کھولنے اور امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

10:25 7.3.2022

امریکہ کے سابق فوجیوں کا یوکرین میں بطور رضاکار لڑنے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے سابق فوجی اہلکار میتھیو پارکر نے جب سنا کہ روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا ہے تو ان کے ذہن میں یوکرین کے وہ فوجی آئے جنہوں نے عراق کی جنگ میں ان کا ساتھ دیا تھا۔ انہوں نے تب ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ یوکرین کے شہریوں کو ان کے ملک کے دفاع میں مدد کریں گے۔

پارکر کا کہنا تھا کہ عراق میں ان کے ساتھ ایک فوجی تھے جن کا تعلق یوکرین سے تھا۔وہ یوکرین کے فوجی امریکہ کے شہری بن گئے اور انہوں نے امریکہ کی فوج میں شمولیت اختیار کر لی۔

وائس آف امریکہ سے گفتگو میں پارکر کا کہنا تھا کہ ان کے اس فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ جنگ انصاف اور دوستی سے متعلق ہے۔

اپنے یوکرینی فوجی دوست کے حوالے سے پارکر کا کہنا تھا کہ وہ انہیں اپنے گھر سے متعلق بتایا کرتے تھے کہ کیسے ان کا خاندان ان پر فخر کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں اچھی طرح یاد ہے کہ وہ کیسے اپنی چھوٹی بہن سے متعلق انہیں بتایا کرتے تھے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG