یوکرین کے جوہری پلانٹ پر شیلنگ سے آگاہ ہیں: انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی
انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے جوہری پاور پلانٹ پر ہونے والی شیلنگ سے آگاہ ہیں۔
ایجنسی کے مطابق وہ یوکرین کے حکام سے جوہری پلانٹ کی صورتِ حال سے آگاہ رینے کے لیے رابطے میں ہے۔
امریکن نیوکلیئر سوسائٹی کی یوکرین کے جوہری پلانٹ پر حملے کی مذمت
امریکن نیوکلیئر سوسائٹی نے اپنے ایک بیان میں یوکرین کے جوہری پاور پلانٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔
اے این ایس نے کہا کہ فوری طور پر ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ جس سے یہ کہا جائے گا جوہری پلانٹ مقامی افراد کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے جب کہ تابکاری کی موجودہ سطح عام سطح پر برقرار ہے۔
یوکرین جوہری پلانٹ آتشزدگی، ’ضروری آلات‘ محفوظ ہیں، بین الاقوامی جوہری ایجنسی
یوکرین کے جوہری پلانٹ پر ہونے والی شیلنگ کے بعد انٹرنیشنل ایٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا بیان سامنے آیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین نے آئی اے ای اے) کو آگاہ کیا ہے کہ پلانٹ میں ہونے والی آتشزدگی سے ’ضروری‘ آلات متاثر نہیں ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پلانٹ کا عملہ آتشزدگی سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے ناگزیر اقدامات کررہا ہے۔
روس کا مقابلہ کرنے والے رضا کاروں کی یوکرین آمد
امریکی نیوز نیٹ ورک این بی سی کی رپوٹ کے مطابق روس کے خلاف یوکرین کا دفاع کرنے کے لیے پولینڈ سے رضاکاروں کے چھوٹے چھوٹے گروپ یوکرین روانہ ہورہے ہیں۔
این بی سی کے مطابق ان گروپس میں شامل زیادہ تر افراد کی عمریں 20 سے 30 برس ہیں اور یہ زیادہ تر یوکرینی تارکینِ وطن ہیں۔ البتہ ان گروپس میں دیگر زبانیں بولنے والے افراد بھی شامل ہیں۔