رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

22:01 3.3.2022

بیجنگ پیرا اولمپک گیمز میں روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر پابندی عائد

بین الاقوامی پیرا اولمپک کمیٹی (آئی پی سی) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے خلاف کمیٹی نے سرمائی پیرا اولمپک گیمز میں روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بیجنگ اولمپکس ویلیج کا ایک منظر، فائل فوٹو
بیجنگ اولمپکس ویلیج کا ایک منظر، فائل فوٹو

کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس لیے بھی ضروری ہو گیا تھا کیونکہ متعدد ٹیموں نے روس اور بیلاروس کی جانب سے شرکت کی صورت میں کھیلوں کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔

ایک ہفتہ قبل یوکرین کے خلاف کیے جانے والے حملے میں بیلاروس نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

بین الاقوامی کمیٹی نےبتایا ہے کہ اس اقدام سے چند روز قبل ان دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا تھا کہ وہ چاہیں تو غیروابستہ کھلاڑیوں کے طور پر مقابلوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔

اعلان میں بتایا گیا ہے کہ انتظامی ادارے نے قواعد و ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا، کیونکہ کھلاڑی کسی قسم کی جارحیت کا حصہ نہیں ہوا کرتے۔

تاہم، بیجنگ میں پریس کانفرنس میں آئی پی سی کے صدر اینڈریو پارسن نے بتایا ہے کہ دیگر ملکوں کی نیشنل پیرا اولمپک کمیٹیوں نے اس فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فیصلے پر نظر ثانی نہ کی گئی تو وہ گیمز کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں۔

23:27 3.3.2022

روسی فوج کی یوکرین کے شمال مشرقی شہروں پر شدید بم باری

امریکہ کے ایک اعلیٰ دفاعی اہل کار نے بتایا ہے کہ جمعرات تک روس کی جانب سے اس کی عسکری ضروریات کا 90 فی صد جدید اسلحہ یوکرین پہنچایا جا چکا ہے؛ جب کہ کیف، شرنیف اور خارکیف کے شمال اور مشرق میں واقع شہروں پر شدید حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

روسی افواج یوکرین کی شہری علاقوں میں شدید گولاباری کر رہی ہیں۔ 3 مارچ 2022
روسی افواج یوکرین کی شہری علاقوں میں شدید گولاباری کر رہی ہیں۔ 3 مارچ 2022


تاہم، وائس آف امریکہ کے قومی سلامتی کے نمائندے، جیف سیلڈن نے بتایا ہے کہ شمال میں روسی افواج کی پیش قدمی رک گئی ہے۔

اہل کار نے بتایا کہ امریکہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکا کہ روس نے خارسن پر قبضہ کر لیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ روسی فوج نے ماریپول کے شہر گرد محاصرے کی کوششیں جاری رکھی ہیں، لیکن اسے وہاں ٹکنے نہیں دیا گیا۔

دفاع سے متعلق اعلیٰ امریکی اہل کار نے کہا کہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یوکرین کا فضائی اور میزائل ڈیفنس نظام قائم ہے اور مؤثر ہے اور یوکرین اپنے لڑاکا طیارے فضا میں بھیج سکتا ہے جب کہ اس کی فضائی حدود سے متعلق غلط دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔

04:26 4.3.2022

روس کا یوکرین کی اہم بندرگاہ پر قبضہ، امریکہ کا مزید پابندیوں کا اعلان

یوکرین سے متعلق سفارت کاری کے مشن پر بلنکن یورپ کے سفر پر روانہ
یوکرین سے متعلق سفارت کاری کے مشن پر بلنکن یورپ کے سفر پر روانہ

روس پر وسیع پابندیاں لاگو کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکہ نے جمعرات کو تعزیرات کے ایک نئے دور کا اعلان کیا۔ نئی پابندیوں میں امریکہ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی ساتھیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان میں ملک کے امیر ترین افراد میں شامل علی شیر عثمانوو شامل ہیں جن کی پانچ سو بارہ فٹ لمبی لگژری کشتی کو جرمنی نے تحویل میں لے لیا ہے۔ اس کشتی کی مالیت ساٹھ کروڑ ڈالر تک بتائی جاتی ہے۔

نئیپابندیوں کے تحت علی شیر کا ذاتی ہوائی جہاز بھی قبضے میں لیا جا سکتا ہے۔ پچاس سے زیادہ روسی ارب پتیوں اور ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے امریکہ داخلے پر پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔

یہ پابندیاں روسی اور یوکرینی عہدیداروں کے اس بیان کے بعد سامنے آئیں کہ روسی فوج یوکرین کی اہم بندرگاہ خارسن کا قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

04:57 4.3.2022

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی زون بنانے پر اتفاق

دو مارچ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں روس کے خلاف مذمتی قرارداد واضح اکثریت سے منظور کی گئی، جس میں روسی فوج کے فوری اور مکمل انخلا کا مطالبہ کیا گیا
دو مارچ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں روس کے خلاف مذمتی قرارداد واضح اکثریت سے منظور کی گئی، جس میں روسی فوج کے فوری اور مکمل انخلا کا مطالبہ کیا گیا

روس اور یوکرین کے درمیان بیلاروس میں جمعرات کے روز مذاکرات کا دوسرا دور ہوا جس میں دونوں اطراف نے یوکرین میں امداد کے لیے راستے کھلے رکھنے اور ایسے زون بنانے پر اتفاق کیا جہاں جنگ بندی ہو تاکہ عام شہری لڑائی سے بچ کر نکل سکیںَ۔ یوکرین کی کوشش تھی کہ مکمل جنگ بندی کی جائے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ روسی افواج یوکرین کے فوجی انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کی مہم جاری رکھیں گی اور روس اپنے ہمسائے کو یہ اجازت نہیں دے گا کہ وہ اس کے لیے فوجی اعتبار سے کوئی خطرہ پیدا کرے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG