رسائی کے لنکس

کوئٹہ حملہ داعش نے نہیں بلکہ لشکر جھنگوی نے کیا: بگٹی


سرفراز بگٹی نے وضاحت کی ہے کہ پیر کے روز کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر ہونے والا حملہ ’’داعش نے نہیں بلکہ لشکر جھنگوی العالمی نے کیا‘‘

بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے وضاحت کی ہے کہ پیر کے روز کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر ہونے والا حملہ ’’داعش نے نہیں بلکہ لشکر جھنگوی العالمی نے کیا‘‘۔

وائس آف امریکہ کے پروگرام راؤنڈ ٹیبل میں نفیسہ ہودبھائے کے سوال پر، اُنھوں نے کہا کہ یہ تاثر کہ حملہ داعش نے کیا، درست نہیں۔

بقول اُن کے، ’’یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے، جس میں ہمسایہ ممالک بھی ملوث ہیں۔‘‘

اُنھوں نے کہا کہ ’’بین الاقوامی برادری کو یہ بتانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ داعش پاکستان میں موجود ہے، حالانکہ ایسا نہیں‘‘۔ بقول اُن کے، ’’منظم شکل میں داعش پاکستان میں موجود نہیں‘‘۔

تفصیل کے لیے منسلک وڈیو رپورٹ سنئیے:

Balochistan Interior Minister, Sarfraz Bugti responds to questions on Quetta terrorist attack
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:25 0:00

XS
SM
MD
LG