رسائی کے لنکس

ریاض میں جشن کا سماں؛ میسی کی ٹیم نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جمعرات کو اس وقت جشن کا سماں تھا جب ارجنٹائن کے مشہور فٹ بالر لیونل میسی نے پرتگال کے فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم کو شکست دی۔ شاہ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا یہ میچ فرینچ فٹ بال کلب 'پاری سان ژرمان' اور 'ریاض سیزن الیون' کے درمیان تھا جس میں ریاض کے دو بڑے کلب 'النصر' اور 'الہلال' کے بہترین کھلاڑی شامل تھے۔ میچ میں تقریباً 68 ہزار کے قریب شائقین نے شرکت کی۔ اس دوستانہ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے پہلی بار 'النصر کلب' کی نمائندگی کی جب کہ ان کے مدِمقابل ٹیم پاری سان کی قیادت لیونل میسی کر رہے تھے۔ اس میچ کی رونقیں بڑھانے کے لیے افتتاحی تقریب میں بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن بھی شریک ہوئے۔


XS
SM
MD
LG