دریائے مسیسپی کی بلند ہوتی سطح نے امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست آئیووا اور شمال مغرب میں الی نوئے کے لیے تشویش پیدا کر دی ہے۔ پیر کے روز کی موسمی پیش گوئی کے مطابق موسمِ بہار میں پگھلتی برف، دریا کی سطح بلند کر رہی ہے جو بعض مقامات پر چوٹی کے دس سب سے بلند نشانات میں سے ایک تک پہنچ سکتی ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات کو توقع ہے کہ نسبتاً خشک موسم دریا کی سطح کو قابو سے باہر نہیں ہونے دے گا۔ ریاست آئیووا میں دریا کی بلند ہوتی سطح کے ساتھ زندگی کی ایک جھلک دیکھیے ان تصاویر میں
دریائے مسیسپی کی بلند ہوتی سطح اور امریکی ریاستوں میں معمولاتِ زندگی

1
ڈیون پورٹ آئیووا میں، ایک شہری کارکن دریائے مسیسپی کی بلند ہوتی سطح سے بچاؤ کے لیے دریا کے بند کے ساتھ رکھی ریت کی بوریوں کا معائنہ کر رہا ہے۔ فوٹو اے پی 28 اپریل 2023

2
ڈیونپورٹ آئیووا میں ایک شہری کارکن ریور ڈرائیو اور پیری سٹریٹس کے درمیان دریائے مسیسپی کی بلند ہوتی سطح سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی دیوار پر رکھی ریت کی بوریوں کے ساتھ چل رہی ہے۔ فوٹو اے پی، 28 اپریل 2023

3
دریا کا پانی جاگنگ سے نہیں روک سکتا۔ دریائے مسیسپی کے ٹریک پر آنے کے باوجود جاگنگ کرتے دو شہری، ڈینور پورٹ آئیووا۔ فوٹو اے پی، 27 اپریل 2023

4
پلیزنٹ ویلی، آئیووا میں ساؤتھ سپینسر روڈ کے ساتھ گھروں میں بندھی کشتیاں جو دریائےمسیسپی کی سطح بلند ہونے پر شہریوں کے لیے مواصلات کا ذریعہ بن گئی ہیں۔فوٹو اے پی، 27 اپریل 2023