دریائے مسیسپی کی بلند ہوتی سطح نے امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست آئیووا اور شمال مغرب میں الی نوئے کے لیے تشویش پیدا کر دی ہے۔ پیر کے روز کی موسمی پیش گوئی کے مطابق موسمِ بہار میں پگھلتی برف، دریا کی سطح بلند کر رہی ہے جو بعض مقامات پر چوٹی کے دس سب سے بلند نشانات میں سے ایک تک پہنچ سکتی ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات کو توقع ہے کہ نسبتاً خشک موسم دریا کی سطح کو قابو سے باہر نہیں ہونے دے گا۔ ریاست آئیووا میں دریا کی بلند ہوتی سطح کے ساتھ زندگی کی ایک جھلک دیکھیے ان تصاویر میں
دریائے مسیسپی کی بلند ہوتی سطح اور امریکی ریاستوں میں معمولاتِ زندگی

5
یہ کوبی ایکر ہیں جو پلیزنٹ ویلی آئیووا میں اپنے گھر جانے کے لیے کشتی استعمال کر رہے ہیں کیونکہ دریائے مسیسپی نے ان کے گھر کو جانے والی سڑک 245 کو سیلاب کی طرح ڈھانپ لیا ہے۔ فوٹو اے پی، 27 اپریل 2023

6
میک گریگر، آئیووا میں بجرے باندھ کر رکھے گئے ہیں کیونکہ دریائے مسیسپی کی بلند ہو تی سطح کے باعث بجروں کی دریا میں آمدورفت روک دی گئی ہے۔ فوٹو اے پی، 30 اپریل 2023
میک گریگر، آئیووا میں بجرے باندھ کر رکھے گئے ہیں کیونکہ دریائے مسیسپی کی بلند ہو تی سطح کے باعث بجروں کی دریا میں آمدورفت روک دی گئی ہے۔ فوٹو اے پی، 30 اپریل 2023

7
آئیووا کے علاقے ایلکاڈر میں دریائے مسیسی پی کی بلزبوٹ میں کولٹن اور کیری وائٹل گفتگو کر رہے ہیں۔ فوٹو اے پی 30 اپریل 2023

8
میک گریگر، آئیووا میں جزیرہ برگ مین میں دریا کی بلند سطح کا مقابلہ کرتے کیبنز، سیاحوں کے منتظر مگر کمیونٹی میں لوگوں کو تشویش ہے کہ صورتِ حال سیاحت کے سیزن میں تاخیر کا باعث ہو سکتی ہے۔ فوٹو اے پی، 30 اپریل 2023