والدین کھونے والا اسرائیلی شہری فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی درمیان امن کا خواہشمند
اسرائیلی شہری ماؤز اینون اپنے سیاحت کے کاروبار کو فروغ دینے میں کوشاں تھے مگر سات اکتوبر کو حماس کے حملے میں اپنے والدین کھونے کے بعد وہ مستقل بنیادوں پر امن کارکن بن چکے ہیں۔ ماؤز اینون کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان اسٹیٹس کو زیادہ دیربرقرار نہیں رہ سکتا مگر انہیں نہیں معلوم تھا کی اس کی قیمت وہ خود چکائیں گے۔ وائس آف امریکہ کی ندا سمیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ انتقام کی خواہش نہیں بلکہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان برابری، انصاف اور مفاہمت کی بنیادوں پر پائیدار امن کی کوشش میں اپنے دن رات بتا رہے ہیں
مزید ویڈیوز
-
مئی 19, 2024
امریکہ: 2024 کے انتخابات اور اسقاطِ حمل کا مسٔلہ
-
مئی 18, 2024
یوسین بولٹ کی کرکٹ میں دلچسپی کی وجہ
-
مئی 17, 2024
'خطے کا امن خراب ہوا تو سب متاثر ہوں گے'
-
مئی 16, 2024
کرکٹ کی دنیا کا پہلا مکمل عارضی اسٹیڈیم