امریکی ریاستوں کیلی فورنیا اور اوریگون کے جنگلات میں گزشتہ کئی دنوں سے لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ کیلی فورنیا میں اب تک 64 ہزار سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہونا پڑا ہے جب کہ کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
امریکہ کے جنگلات میں لگی آگ سے تباہی

1
آگ کے باعث اب تک 15 لاکھ ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے جب کہ کئی عمارتیں بھی منہدم ہو گئیں۔

2
کیلی فورنیا میں اس وقت موسم گرما اپنے عروج پر ہے اور کئی مقامات پر درجہ حرارت بڑھنے سے آگ کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

3
امدادی کارروائیوں کے دوران جانوروں کو آگ سے بچانے کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ریسکیو اہلکار ایک گھوڑے کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔

4
ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے امدادی کارکن کوشاں ہیں۔