امریکی ریاستوں کیلی فورنیا اور اوریگون کے جنگلات میں گزشتہ کئی دنوں سے لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ کیلی فورنیا میں اب تک 64 ہزار سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہونا پڑا ہے جب کہ کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
امریکہ کے جنگلات میں لگی آگ سے تباہی

5
کیلی فورنیا میں آگ سے نمٹنے کے محکمے کے مطابق اس وقت آگ بجھانے کے عملے کے 12 ہزار 500 اہلکار 22 مقامات پر بڑی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

6
آگ کو بجھانے کے لیے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔ آگ سے اب تک متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

7
کیلی فورنیا کی ہمسایہ ریاست اوریگون میں بھی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے کئی قصبوں میں املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

8
ریاست اوریگون میں 35 مختلف مقامات آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ مجموعی طور پران مقامات کا رقبہ نیویارک سے دوگنا ہے۔