اسلام آباد میں منگل کی رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث آزادی مارچ کے شرکا مشکلات کا شکار ہیں۔ بارش سے جہاں ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا وہیں دھرنے پر بیٹھے بعض مظاہرین کا بستر و دیگر سامان بھی بھیگ گیا۔
اسلام آباد میں بارش، آزادی مارچ کے شرکا پریشان

1
بارش سے بچنے کے لیے آزادی مارچ کے کچھ شرکا نے اس کنٹینر کے نیچے عارضی قیام کیا جس پر مارچ کے رہنما شرکا سے خطاب کرتے ہیں۔ کنٹینر کا اوپری حصہ ترپال سے ڈھکا ہوا ہے جب کہ لاؤڈ اسپیکر اب بھی نمایاں ہیں۔

2
بارش کے باعث کھانے پینے کی اشیا کے عارضی اسٹالز بھی ویران ہو گئے۔ ایسے ہی ایک چائے کے عارضی اسٹال کے قریب کھڑا شخص حالات کا جائزہ لے رہا ہے۔

3
شرکا کی اکثریت نے خود کو بارش سے بچانے کے لیے پلاسٹک کی شیٹیں استعمال کیں۔ دھرنے میں شامل ایک بزرگ اور ان کا ایک ساتھی پلاسٹک کے سائبان تلے بیٹھے ہیں۔

4
کچھ شرکا نے سوزوکی اور دیگر مسافر گاڑیوں پر قناتیں اور پرانے شامیانے یا پلاسٹک وغیرہ ڈال کر اس میں رات بسر کی اور خود کو بارش کے پانی سے بچائے رکھا۔