بھارت اور فرانس کے درمیان 2016 میں طے پانے والے دفاعی معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں پانچ 'رافیل' لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ امبالہ ایئر پورٹ پر پہنچ گئی ہے۔ بھارت کے دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رافیل طیاروں کی شمولیت سے بھارتی فضائیہ کو چین اور پاکستان کی ایئر فورس کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔
فرانس سے پانچ رافیل طیارے بھارت پہنچ گئے

1
بھارت نے 2016 میں فرانس سے لگ بھگ 60 ہزار کروڑ (نو ارب ڈالر) کے عوض 36 'رافیل' طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔

2
بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'رافیل' طیاروں کی شمولیت سے بھارت کی فوجی تاریخ میں نیا باب رقم ہوا ہے۔

3
فرانسیسی ساختہ ان طیاروں کو دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ پہلے مرحلے میں بھارت کو 10 طیارے فراہم کیے جائیں گے جن میں سے پانچ بھارت پہنچ گئے ہیں جب کہ پانچ طیارے چند روز بعد بھارت پہنچیں گے۔

4
نریندر مودی حکومت کی جانب سے کیے گئے اس بڑے دفاعی سودے پر حزبِ اختلاف نے سوالات بھی اُٹھائے تھے۔