بھارت اور فرانس کے درمیان 2016 میں طے پانے والے دفاعی معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں پانچ 'رافیل' لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ امبالہ ایئر پورٹ پر پہنچ گئی ہے۔ بھارت کے دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رافیل طیاروں کی شمولیت سے بھارتی فضائیہ کو چین اور پاکستان کی ایئر فورس کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔
فرانس سے پانچ رافیل طیارے بھارت پہنچ گئے

5
ان طیاروں کی حوالگی سے قبل بھارتی فضائیہ کے پائلٹس کو فرانس بلا کر تربیت دی گئی تھی، پھر وہی پائلٹ انہیں لے کر بھارت پہنچے۔

6
بھارت کے سفر کے دوران 30 ہزار کلو میٹر کی بلندی پر ان طیاروں کی ہوا میں فیولنگ کا بھی تجربہ کیا گیا۔

7
بھارت کی ایئر فورس میں اس سے قبل روسی ساختہ مگ 21 اور میراج طیارے شامل تھے جنہیں ماہرین دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ قرار نہیں دیتے تھے۔

8
چین اور پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے تناظر میں رافیل طیاروں کی بھارتی ایئر فورس میں شمولیت کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔