بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے مضافات میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بلوچستان کے دیگر علاقوں تربت، کیچ، پنجگور، قلات اور ژوب میں تیز بارش بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، ہرنائی، زیارت، قلعہ عبداللہ اور پشین میں مزید برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پرونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے برف باری اور بارش کے باعث پہلے ہی الرٹ جاری کر چکی ہے۔ پی ڈی ایم اے نالوں میں طغیانی کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کا کہا ہے۔
کوئٹہ میں مزید برف باری، سردی میں اضافہ

5
بلوچستان کے پہاڑ برف کی سفید چادر اوڑھ چکے ہیں جس سے ان کی خوبصورتی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

6
میدانوں میں موجود برف ایسا منظر پیش کر رہی ہے گویا کسی نے زمین پر سفیدی کر دی ہو۔

7
شدید سردی اور برف باری میں بھی کئی سرکاری اہلکار شاہراہوں پر اپنے فرائض انجام دیتے نظر آتے ہیں۔

8
برف باری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔