رسائی کے لنکس

کوئٹہ بم دھماکے میں کم از کم دس ہلاک


کوئٹہ بم دھماکے میں کم از کم دس ہلاک
کوئٹہ بم دھماکے میں کم از کم دس ہلاک

کوئٹہ میں جمعے کی صبح سول ہسپتال کے باہر بم دھماکے میں حکام کے مطابق کم از کم دس افراد ہلاک اور35 زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار اور نجی ٹی وی چینل کا ایک کیمرہ مین جب کہ زخمیوں میں بھی صحافی اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

کوئٹہ پولیس کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن قاضی عبدالواحد نے صحافیوں کو واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعے کی صبح بینک منیجر ارشد حسین زیدی کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا اور جب ان کی لاش کو سول ہسپتال لایا گیا تو اس موقع پر قاضی واحد کے بقول ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ارشد زیدی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر اشرف زیدی کے صاحبزادے ہیں۔ قاضی واحد نے بتایا کہ دھماکے کے وقت یہاں لواحقین اور پولیس کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ ہلاک ہونے والوں میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے ڈی ایس پی ظاہر شاہ کاظمی بھی جب کہ زخمیوں میں کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی آغاسید عباس ناصر بھی شامل ہیں۔

2010ء کے پہلے تین ماہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تیز ی آئی ہے اورحکام کے مطابق اب تک ہونے والے سو مختلف واقعات میں 75افراد ہلاک اور دو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG