پشتون تحفّظ تحریک (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف ان کی جماعت کے کارکنوں نے پاکستان کے کئی شہروں میں مظاہرے کیے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ منظور پشتین کو فوری رہا کیا جائے۔ تاہم اس دوران اسلام آباد پولیس نے پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف کئی شہروں میں مظاہرے

1
پی ٹی ایم کارکنان نے منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف شمالی وزیرستان، میران شاہ، میر علی، مردان، سبّی، لورالائی، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ سمیت ملک کے کئی دیگر شہروں میں پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔

2
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت کئی دیگر شہروں میں احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

3
اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مارچ کرنے کی کوشش پر پولیس نے پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ سمیت 12 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

4
منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف افغانستان میں بھی احتجاج کیا گیا۔ افغانستان کے صوبۂ کنڑ کے صدر مقام اسد آباد میں پی ٹی ایم کے حمایت یافتہ افراد نے احتجاج کیا۔ اسی طرح کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر ایک بڑا اجتجاج کیا گیا جس میں منظور پشتین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔