پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن پارٹی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں سڑکیں بلاک کر کے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان کا نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کی مزید تفصیل اس پکچری گیلری میں۔
عمران خان پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کا ملک بھر میں احتجاج

1
پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن پارٹی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔

2
راولپنڈی میں لال حویلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

3
پنجاب کے شہر وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن نمازِ جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف سڑکوں کو بلاک کر کے احتجاج کیا۔ عمران خان کے قافلے پر جمعرات کو وزیر آباد میں ہی فائرنگ ہوئی تھی۔

4
احتجاج میں عوام نے عمران خان پر ہونے والے حملے کی مذمت کی۔