پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن پارٹی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔ کارکنوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں سڑکیں بلاک کر کے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان کا نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کی مزید تفصیل اس پکچری گیلری میں۔
عمران خان پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کا ملک بھر میں احتجاج

5
مظاہرین نے عمران خان کی حمایت میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

6
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ۔

7
اسلام آباد میں جمعے کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔

8
لاہور میں عمران خان کے حامیوں نے حکومت مخالف نعرے بازی کی۔