سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف اتوار کی شب ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ پارٹی سربراہ کی کال پر تحریک انصاف کے کارکن مقرر کردہ مقامات پر جمع ہوئے اور اپنے قائد سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
عمران خان نے آٹھ اپریل کو قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ مغرب کی حمایت یافتہ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے اور انہوں نے اپنے سپورٹرز سے اتوار کو بعد از نماز عشا پر امن احتجاج کی اپیل کی تھی۔
عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

5
ملک کے دیگر علاقوں کی طرح صوبۂ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی مظاہرے کیے گئے۔

6
لاہور کی لبرٹی مارکیٹ چوک پر مظاہرین بڑی تعداد میں اکٹھے ہوئے۔

7
صوبہ خیبر پختونخوا کے مرکزی شہر پشاور میں تحریک انصاف کے حامیوں نے احتجاج کیا اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔

8
مظاہروں کی وجہ سے قریبی علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔