سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف اتوار کی شب ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ پارٹی سربراہ کی کال پر تحریک انصاف کے کارکن مقرر کردہ مقامات پر جمع ہوئے اور اپنے قائد سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
عمران خان نے آٹھ اپریل کو قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ مغرب کی حمایت یافتہ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے اور انہوں نے اپنے سپورٹرز سے اتوار کو بعد از نماز عشا پر امن احتجاج کی اپیل کی تھی۔
عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

9
لوئر دیر کی تحصیل تیمر گرہ میں بھی عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے گئے۔

10
اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب بھی کیا۔