سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف اتوار کی شب ملک کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ پارٹی سربراہ کی کال پر تحریک انصاف کے کارکن مقرر کردہ مقامات پر جمع ہوئے اور اپنے قائد سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
عمران خان نے آٹھ اپریل کو قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ مغرب کی حمایت یافتہ حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے اور انہوں نے اپنے سپورٹرز سے اتوار کو بعد از نماز عشا پر امن احتجاج کی اپیل کی تھی۔
عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج

1
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں۔

2
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ جس میں بچوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

3
کراچی میں راشد منہاس روڈ پر مظاہرے میں شامل شرکا نے عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا۔

4
مظاہرین عمران خان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔