امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے کارروائی جاری ہے۔ منگل کو امریکہ کی کئی ریاستوں میں صدر ٹرمپ کے درجنوں مخالفین سڑکوں پر نکلے اور مواخذے کے حق میں مظاہرے کیے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ صدر ٹرمپ کا مواخذہ کر کے انہیں عہدۂ صدارت سے ہٹایا جائے۔
امریکہ: صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں مظاہرے
![نیو یارک میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں نکالی گئی ریلی میں شریک ایک خاتون نے چھوٹا پلے کارڈ اٹھایا ہوا ہے جس پر درج ہے کہ ٹرمپ قصور وار ہیں۔ ساتھ ہی ایک بڑے بینر پر لکھا گیا ہے کہ انہیں [صدر ٹرمپ کو] ہٹا دو۔](https://d4z7o96zaedhu.cloudfront.net/9684774c-e69a-4871-9861-e8f51d5caa4f_w1024_q10_s.jpg)
5
نیو یارک میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں نکالی گئی ریلی میں شریک ایک خاتون نے چھوٹا پلے کارڈ اٹھایا ہوا ہے جس پر درج ہے کہ ٹرمپ قصور وار ہیں۔ ساتھ ہی ایک بڑے بینر پر لکھا گیا ہے کہ انہیں [صدر ٹرمپ کو] ہٹا دو۔

6
شکاگو میں نکالی گئی ریلی میں شامل افراد بھی صدر ٹرمپ کا مواخذہ چاہتے ہیں۔ تصویر میں نظر آنے والے ایک پلے کارڈز پر درج ہے کہ "مواخذے کا وقت آ گیا ہے۔" دوسرے پر لکھا گیا ہے کہ "مواخذہ کرو۔"

7
شکاگو میں ہونے والے مظاہرے کا ایک اور منظر جس میں ایک شخص نے صدر ٹرمپ کا روپ دھارنے کی کوشش کی ہے جسے سلاخوں کے پیچھے دکھایا گیا ہے۔

8
شکاگو میں احتجاج کرنے والے کچھ افراد کے بینرز پر درج ہے کہ "ٹرمپ قانون سے بالاتر نہیں ہیں۔"