امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے کارروائی جاری ہے۔ منگل کو امریکہ کی کئی ریاستوں میں صدر ٹرمپ کے درجنوں مخالفین سڑکوں پر نکلے اور مواخذے کے حق میں مظاہرے کیے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ صدر ٹرمپ کا مواخذہ کر کے انہیں عہدۂ صدارت سے ہٹایا جائے۔
امریکہ: صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں مظاہرے

9
یاد رہے کہ امریکی صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرین کے صدر پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ سابق امریکی نائب صدر اور 2020 کے صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے متوقع حریف جو بائیڈن اور ان کے بیٹے کے خلاف مبینہ کرپشن کی تحقیقات کرائیں۔ البتہ صدر ٹرمپ ان الزامات کو مذاق اور انتقامی کارروائی قرار دیتے رہے ہیں۔