بھارت میں متنازع 'شہریت قانون' کے خلاف احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کر گیا ہے۔ مظاہروں کا سلسلہ ملک کی کئی بڑی اور اہم جامعات اور شہروں تک پھیل گیا ہے۔ پولیس اور طلبہ کے درمیان پتھراؤ اور جھڑپوں کے متعدد واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ احتجاجی طلبہ کا مؤقف ہے کہ 'شہریت قانون' ملک کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔
بھارت: شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج میں شدت

1
متنازع شہریت قانون کے خلاف دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ کے بعد حساس علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ دہلی میں چلنے والی کئی سرکاری بسوں کو نذر آتش کیا جا چکا ہے۔ تصویر میں ایک شخص آگ کے شعلوں میں لپٹی بس کے قریب سے گزر رہا ہے۔

2
دارالحکومت دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بڑے پیمانے پر طلبہ نے احتجاج کیا۔ اتوار کو کیمپس میں پولیس کے داخلے اور طلبہ پر لاٹھی چارج کے واقعے کے خلاف پیر کو بھی طلبہ نے احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔

3
مظاہرین نے کئی بسوں اور دیگر گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا۔ احتجاج کے پیشِ نظر نئی دہلی میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کر دی گئی ہے۔

4
مظاہروں پر قابو پانے کے لیے دہلی پولیس نے رات بھر گشت جاری رکھا۔ تصویر میں پولیس اہلکار نمایاں ہیں۔ دو موٹر سائیکلیں سڑک کے کنارے الٹی پڑی ہیں۔