بھارت میں متنازع 'شہریت قانون' کے خلاف احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کر گیا ہے۔ مظاہروں کا سلسلہ ملک کی کئی بڑی اور اہم جامعات اور شہروں تک پھیل گیا ہے۔ پولیس اور طلبہ کے درمیان پتھراؤ اور جھڑپوں کے متعدد واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ احتجاجی طلبہ کا مؤقف ہے کہ 'شہریت قانون' ملک کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔
بھارت: شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج میں شدت

5
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے شیل برسائے جن سے بچنے کے لیے لوگ محفوظ مقامات کی جانب بھاگ رہے ہیں۔

6
دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اتوار کو بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا جو بعد میں بڑھتے بڑھتے دوسری جامعات تک پھیل گیا۔

7
بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ احمد آباد میں بھی گوہاٹی کی طرح بڑے پیمانے پر لوگوں نے مظاہروں میں شرکت کی۔

8
نئی دہلی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس نے مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے ایکشن لیا لیکن مظاہرے پیر کو بھی جاری رہے۔