امریکہ میں سیاہ فام شہری کی پولیس حراست میں ہلاکت کے خلاف مختلف شہروں میں جاری مظاہرے چھٹے روز میں داخل ہو گئے ہیں۔ اتوار کو دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے باہر بھی لوگوں نے ایک بڑا مظاہرہ کیا۔ اس دوران جلاؤ گھیراؤ کے واقعات بھی ہوئے۔ مشتعل مظاہرین پولیس سے جھڑپیں کرتے بھی نظر آئے۔
سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ

5
اتوار کو ایک مرتبہ پھر منیاپولس، لاس اینجلس اور واشنگٹن ڈی سی سمیت کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ پرتشدد احتجاج کے دوران دکانوں میں لوٹ مار کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

6
نیو یارک اور میامی میں بھی بڑے پیمانے پر احتجاج ہوئے جب کہ وائٹ ہاؤس سے ملحقہ پارک میں مظاہرین کے احتجاج کے بعد مظاہروں سے نمٹنے والی فورس کے دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔

7
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ نیشنل گارڈز کو بھی مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔

8
مقامی رہنماؤں نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی موت پر تشدد کے بجائے اپنے مطالبات حکام کے سامنے رکھیں۔