.
برطانوی پارلیمنٹ کی ممکنہ معطلی کے خلاف احتجاج
برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن یورپی یونین سے کسی معاہدے کے بغیر علیحدگی سے قبل پارلیمنٹ کو معطل کرنا چاہتے ہیں۔ حزبِ اختلاف نے بورس جانسن کے اس اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔

1
برطانیہ کے دار الحکومت لندن اور متعدد دیگر شہروں میں بدھ کی رات ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے اور وزیرِ اعظم بورس جانسن کے پارلیمان کی ممکنہ معطلی کے اقدام کے خلاف نعرے بازی کی۔

2
برطانوی نشریاتی ادارے 'بی بی سی' کے مطابق ملکۂ برطانیہ کوئن الزبتھ دوم نے بدھ کو وزیرِ اعظم بورس جانسن کے پارلیمان کو معطل کرنے کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔

3
برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر ہے اور بورس جانسن اس حتمی تاریخ سے قبل یونین سے علیحدگی چاہتے ہیں۔ وہ اس بات کے خواہش مند ہیں کہ برطانیہ بغیر کسی معاہدے کے یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے۔

4
برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کہہ چکے ہیں کہ 31 اکتوبر تک برطانیہ کسی نئے معاہدے کے تحت یا پھر معاہدے کے بغیر ہی یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لے گا۔